آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرے کردیئے ۔ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرا دیا ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34 گیندوں پر 85 رنز بنائے جس میں7 چھکے اور سات چوکے شامل تھے، جبکہ روومن پاول نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
شرفین ردرفورڈ 13 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور روماریو شیفرڈ نے 10 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔ جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور برینڈن کنگ 12 گیندوں پر 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ شی ہوپ نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ میچ میں اضافی 21 رنز بھی شامل ہوئے۔
20 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 12.70 کی اوسط سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا آغاز تو سست رہا، تاہم شمرون ہیٹمائز اور رومین پاول نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر فعال بینک اکاؤنٹس کی رقم کیسےنکلوائیں؟اسٹیٹ بینک کاطریقہ کار جاری
دونوں نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بنانے کا ایسا سلسلے شروع کیا جو آنے والے دیگر کھلاڑیوں نے بھی جاری رکھا۔ ہیٹمائر نے 85 اور پاول نے 59 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے مجموعی طور پر 11 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
اختتامی لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے 31، شیفرڈ نے 21 اور ہولڈر نے 13 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز تک پہنچایا۔
خیال رہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور اینگراوا نے دو دو جبکہ بریڈ ایونس اور کریمر نے ایک ایک وکٹ لی۔
زمبابوے کی بیٹنگ لائن ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کرنے والی بیٹرز ایک بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔
زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز 9ویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی بریڈ ایونز نے 43 رنز بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 برقرار،نوٹیفکیشن جاری
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے سخت بھاری پڑا۔
ویسٹ انڈین بلے بازوں نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
شیمرون ہیٹ مائر کی نصف سنچری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری ہے، ان سے قبل کرس گیل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
شیمرون ہیٹ مائر نے اپنی نصف سنچری کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کیا، انہوں نے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کی مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے جنہوں نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔




