قبل از وقت انتخابات نہ زیر بحث رہے نہ ہی کوئی چانس ہے، ذرائع

حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مابین رابطوں کے حوالے سے مختلف خبریں زیرِ گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس نشست میں قبل از وقت انتخابات پر بات چیت ہو ئی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں اس امکان کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم باخبر ذرائع ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 برقرار،نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ہونے والی مجوزہ ملاقات میں قبل از وقت انتخابات نہ تو زیرِ بحث آئیں گے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی امکان موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا 10 مارچ سے فائیوجی لانچ کرنے کا اعلان

اس نشست میں صرف اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایس ایچ او کا خاتون اور بچے پرتشدد، علاقے کی فضاء کشیدہ، نیلم پل بند

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومتی شخصیات کی جانب سے ہونے والے رابطوں سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے تاکہ آئندہ کی حکمتِ عملی باہمی مشاورت سے طے کی جا سکے۔

Scroll to Top