اسلام آباد:شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا نے بڑا اقدام اٹھا لیا ،پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کردی گئی۔
نادرا کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لئے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک موثر ہوگی،متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کتنی آبادی رجسٹرڈ ہے؟ نادرا نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو، ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی،24 سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو۔والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
والدین اور شوہر دونوں فوت، لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ، تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی،پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی بڑی سہولت؛ شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدگی پر اب دفاتر کے چکروں سے چھٹکارا
شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں،ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی،وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ واضع کیا۔
نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے،نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی ہے۔




