افغانستان کی عوامی تحریک نے پاکستان کی مکمل حمایت کردی

افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرپیکار عوامی تحریک نیشنل ریززٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے سینئررکن اور سابق افغان وزیر انصاف فضل احمد مناوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان ظالم گروہ ہے، انکے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی: مارے جانے والے دہشت گرد کمانڈرز کے نام منظرِ عام پر آگئے

انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو افغانستان اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوں اور افغان طالبان ظالم گروہ ہے، ان کے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔

فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی اور تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صوبہ ننگرہار،پکتیکااورخوست میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں پربڑی کارروائی ، 80سےزائدخارجی ہلاک

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، زیادہ تر ہلاک دہشت گرد پاکستانی تھے جبکہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق80دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونیوالے خودکش دھماکےمیں نمازی شہید ہوئے تھے جبکہ باجوڑ میں بھی خودکش حملہ جس کے بعد پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے  بھی کہا تھا کہ ہم افغانستان میں کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی پشین میں پاک افغان سرحد پر کارروائی، ماسٹر مائنڈسمیت 7خوارج مارے گئے

Scroll to Top