اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے سجادہ نشین دربار عالیہ بساں شریف، صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص سیاسی صورتحال اور حلقہ حویلی کی انتخابی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری نے حلقہ حویلی میں جاری الیکشن مہم کی تفصیلات سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آگاہ کیا ۔
وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھورکو ضلع حویلی میں جاری حکومتی ترقیاتی کاموں کی بدولت اٹھائے گے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار آفاق و دیگر کی کشمیر ہاؤس میں ملاقات
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے پی پی نے ہمشہ عوامی حقوق کو فوقیت دی ہے جس کی بدولت ترقی کی راہیں کھلی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کا اعتماد مضبوط ہوا ہے اور یہی اعتماد آمدہ انتخابات میں کامیابی کی بنیاد بنے گا ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حلقہ حویلی میں عوامی خدمت کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے مخلص اور متحرک رہنماؤں کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں ۔




