ملاقات

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار آفاق و دیگر کی کشمیر ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر پونچھ سردار آفاق، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کوٹلی راجہ ظفر اللہ خان، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر میرپور خان ظفر، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر سدھنوتی اسد اقبال، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر ضلع حویلی طارق میر اور چیئرمین ضلع جہلم ویلی حنیف خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

چیئرمینز اضلاعی زکوٰۃ و عشر نے وزیراعظم کو بتایا کہ رمضان المبارک میں نادار اور غریب افراد کو زکوٰۃ کی رقم کی فوری ضرورت ہوتی ہے مگر گزشتہ دور کے بعض قانونی سقم حائل ہیں جس کی وجہ سے سائلین کی فوری امداد نہیں کی جا سکتی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی ایسے قانونی سقم دور کیے جائیں گے تاکہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کی بروقت مدد یقینی بنائی جا سکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشرے کے کمزور طبقات کی کفالت ہے اور زکوٰۃ فنڈ کا شفاف اور تیز رفتار نظام بنایا جائے گا تاکہ مستحقین کو عزت و احترام کے ساتھ سہولت میسر آ سکے ۔

  پرائم منسٹراے جے کے نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ تقسیم کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور تمام اضلاع میں مستحق افراد کی فہرستیں اپڈیٹ کی جائیں تاکہ کوئی بھی حق دار امداد سے محروم نہ رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اوورسیز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اضلاعی زکوٰۃ کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے ۔

Scroll to Top