اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس،شدت 4.5ریکارڈ

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد، راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں افطاری ختم ہوتے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا کیا گیا ہے جس کی گہرائی 136 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بجکر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آج صبح بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی افطار کے وقت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

Scroll to Top