اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نائب تحصیلدار کا عدالت کا حکم ماننے سے انکار،مہاجرکشمیری کا انتقال منسوخ کردیا
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے اور عوامی سطح پر ان کے وقار کو مجروح کرنے کے الزامات عائد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ: ایک ہی دن میں 7 ہزار سے ذیادہ کا اضافہ
آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کیلئے درخواستیں طلب
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائےجس کے بعد کیس کی مزید کارروائی 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔




