حکومت پنجاب نے سرکاری نمبر پلیٹ کی شرط ختم کر دی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نمبر پلیٹس کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب گاڑیوں کیلئے سرکاری پلیٹ لازمی نہیں۔ شہری کسی بھی پرائیویٹ دکان یا وینڈر سے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا کر گاڑی پر لگا سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن اور فارمیٹ بالکل ویسا ہونا چاہیے جس کی منظوری حکومت پنجاب نے دی ہے ، اگر ڈیزائن ٹھیک ہے تو وہ پلیٹ قانونی تصور ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈسہولت بحال،راولپنڈی سمیت متعدد ہسپتال شامل کرلئے، بازل علی نقوی

نوٹیفکیشن میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ چیکنگ شہریوں سے اوریجنل سرکاری پلیٹ کا مطالبہ نہ کریں اور نہ ہی اس کی بنیاد پر چالان کریں۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا ہٹا دیا۔محکمے نے باضابطہ طور پر سرکاری نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے چارجز لینا بند کر دیے ہیں اور مرکزی مینوفیکچرنگ سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری نمبر پلیٹس کے اجراء کی مرکزی سروس بھی ختم کر دی ہے اور شہری اب نجی وینڈرز سے نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں،

بشرطیکہ وہ پنجاب فارمیٹ کے مطابق ہو، محکمہ کے مطابق اس فارمیٹ کے مطابق نجی نمبر پلیٹ رکھنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈسہولت بحال،راولپنڈی سمیت متعدد ہسپتال شامل کرلئے، بازل علی نقوی

Scroll to Top