ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈسہولت بحال،راولپنڈی سمیت متعدد ہسپتال شامل کرلئے، بازل علی نقوی

تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائر نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیراں دے پیر ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، عوام کا ٹرکوں پر تصاویر بنا کر اظہار محبت

بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔پاکستانی وقت 7بج کر40منٹ تک میچ شروع نہ ہوا تو اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ 9 بج کر46منٹ کٹ آف ٹائم ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
کولمبو میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کا ٹاس مقررہ وقت پر ہوا تاہم مسلسل بارش کے سبب کھیل کا آغاز ممکن نہ ہو سکا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کا ٹاس مقررہ وقت پر ہوا۔۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ٹاس کے فوراً بعد تیز بارش شروع ہو گئی جس کے باعث کھیل کا آغاز ممکن نہ ہو سکا اور پچ کو فوری طور پر کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کی بھرپور کوششوں کے باوجود آؤٹ فیلڈ کھیل کے قابل نہ بن سکی۔

امپائرز نے متعدد بار معائنہ کیا لیکن گیلی پچ اور خراب موسم کے سبب بالآخر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یوں سپر ایٹ گروپ 2 کا یہ اہم مقابلہ بغیر کسی گیند کے ختم ہوگیا۔

میچ کی منسوخی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد سپر 8 مرحلے میں گروپ کی صورت حال مزید پیچیدہ اور دلچسپ ہو گئی ہے، جب کہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ہر میچ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

بارش سے قبل شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی جو ایک سنسنی خیز مقابلے کی منتظر تھی، تاہم موسم نے کرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور دونوں ٹیموں کے مداح مایوس لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔


پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

Scroll to Top