وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نظرِ ثانی شدہ اہلیت کا معیار جاری کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب اسکیم صرف خالص میرٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اضافی معیارات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن گرفتار ،انکوائری شروع

درخواست گزار کا کسی سرکاری یا ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج میں باقاعدہ داخلہ ہونا لازمی ہے۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اب BS، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلباء کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔

انتخاب کا عمل تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر مقررہ معیارات کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان اسلام کیلئے افطاردسترخوان سج گئے

حکام کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات تک وسیع رسائی فراہم کرنا، تعلیمی مواقع میں برابری کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم کو تقویت دینا ہے۔

درخواست دینے کیلئے اہل طلبہ کو پہلے اپنی متعلقہ یونیورسٹی یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، اس کے بعد اسکیم کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ:شاندارسنگِ میل عبور کرلیا،20طلباء میں کمپیوٹر ڈپلومے تقسیم

درخواست کے ساتھ درست تعلیمی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد منتخب امیدواروں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

Scroll to Top