مکہ مکرمہ(کشمیر ڈیجیٹل) سعودی عرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں لاکھوں زائرین اور نمازیوں نے سورج غروب ہونے کے ساتھ رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔
اس موقع پر فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین میں افطار دسترخوان سجانے کی قدیم روایت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور ملک بھر میں افطار کے اوقات جاری، جانیں آپ کے شہر میں افطاری کب ہوگی؟
یہ مناظر اس مقدس ماہ کی روحانیت کی عکاسی کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حرمین کے صحنوں، رہداریوں، چھتوں اور توسیع حصے تک پھیلے افطار دستر خوان اسلامی اخوت اور یگانگت کا نمونہ پیش کررہے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرکا استعفیٰ، کپتان عماد شکیل بٹ پر 2 سال کی پابندی
حرمین میں تعینات کارکنان نے افطار ختم ہوتے ہی ریکارڈ وقت میں دسترخوان سمیٹ لیے اور تیزی سے صفائی کا کام مکمل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں عمرہ ویزا کا حصول: اجرا سے روانگی تک کی مکمل تفصیلات جانیں
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی حرمین میں لاکھوں افراد کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
حرمین انتظامیہ کی جانب سے اس کے لیے پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں۔




