وزیراعظم کی صدارت میں آزاد کشمیر کابینہ کا اہم اجلاس، اہم فیصلے متوقع

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے، جس میں متعدد انتظامی و پالیسی امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آٹھ رکنی کابینہ میں سے سینیئر رکن سردار میر اکبر خان بیرونِ ملک مقیم ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، جبکہ دیگر ساتوں اراکین کابینہ نے اجلاس میں باقاعدہ شرکت کی ہے۔

اجلاس میں شریک کابینہ اراکین:

وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت جاری اس اہم اجلاس میں کابینہ اراکین کرنل (ر) وقار احمد نور، چودھری عبدالرحمن ارائیں، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ، عمیرنعیم، راجہ ریاست اور چودھری اظہر صادق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کا تہران کا اہم دورہ، ایرانی قیادت سے اہم ملاقات آج ہوگی

اعلیٰ بیوروکریسی اور سیکرٹریز کی موجودگی:

کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور سیکرٹری کابینہ سمیت اعلیٰ انتظامی افسران کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ایس ایم بی آر، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری لا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری فوڈ اور سیکرٹری این اے ریونیو بھی شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس کے دوران ریاست کے اہم امور اور مفادِ عامہ کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں طے پانے والے تمام فیصلہ جات کے حوالے سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لیے باضابطہ خبری بریفنگ دی جائے گی۔