ملک بھر بشمول آزاد کشمیر میں آج یکم رمضان المبارک کا پہلا روزہ عقیدت و احترام کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ اس روح پرور موقع پر رمضان کیلنڈر 2026/1447 کے مطابق فقہ حنفیہ کے تحت افطار کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں آج یکم رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے اور روح پرور ساعتوں میں افطار کے اوقات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں عمرہ ویزا کا حصول: اجرا سے روانگی تک کی مکمل تفصیلات جانیں

پاکستان کے اہم شہروں میں آج (یکم رمضان) کے اوقات:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج افطار کا وقت 5 بج کر 56 منٹ جبکہ راولپنڈی میں 5 بج کر 55 منٹ ہے۔ لاہور میں 5:53، فیصل آباد 5:58، سیالکوٹ 5:51 اور ملتان و بہاولپور میں 6 بج کر 5 منٹ پر روزہ افطار ہوگا۔
صوبہ سندھ میں کراچی میں 6:28، سکھر 6:18 اور لاڑکانہ میں 6:21 بجے افطار ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے شہروں میں پشاور 6:01، ایبٹ آباد 5:55 اور کوئٹہ میں 6 بج کر 23 منٹ پر افطار کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نادرا نے رمضان المبارک کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا
علمائے کرام نے عوام کو صبر و برداشت اور مستحقین کی مدد کی تلقین کی ہے، جبکہ ماہرینِ صحت نے افطار میں سادہ اور متوازن غذا کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔




