حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کہوٹہ میں آزاد جموں و کشمیرٹیوٹا کے اشتراک سے کمپیوٹر آپریٹر لیول2 کے کورس میں داخل 20 خوش نصیب طلبہ میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت انتہائی عزت و احترام کے حامل، وژنری تعلیمی رہنما محمدخالدخان (پرنسپل ادارہ ہذا) نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حویلی مشتاق محمودبٹ تھے۔
تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد رفیق نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکل ڈیویلپمنٹ کورس پرنسپل ہذا کی ذاتی کاوش اور شاندار اقدامات کا نتیجہ تھا جسے آج پایۂ تکمیل تک پہنچتے دیکھ کر اساتذہ، طلبہ اور عوام علاقہ بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم زیریں: سوزوکی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
مقررین کا کہنا تھا کہ پرنسپل ہذا نہ صرف ایک بہترین منتظم بلکہ ایک وژنری، موٹیویشنل اور طلبہ دوست رہنما ہیں جو عملی اقدامات کے ذریعے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حویلی نے بھی پرنسپل کی انتھک محنت اور دور اندیش سوچ کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان اسلام کیلئے افطاردسترخوان سج گئے
اپنے صدارتی خطاب میں محترم پرنسپل نے ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور عید کے فوراً بعد نئے داخلوں کے آغاز کا خوشخبری بھرا اعلان بھی کیا۔
عوام علاقہ نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کہوٹہ کے اس تاریخی اور تعمیری اقدام کو بھرپور سراہا اور آئندہ ایک سالہ کمپیوٹر کورس شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جو اس ادارے پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم پرنسپل صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ادارے کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر و صلاحیتوں کا مرکز بنانے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا۔




