اسلا م آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اپرچھتر گیزر دھماکہ،مکان کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے
یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عدالت عالیہ میں دائر کی، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کی سزا کو معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کنونشن: حکومت کا دارالحکومت مظفرآباد میں بروز پیر عام تعطیل کا اعلان
ساتھ ہی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی کا معاملہ میرٹ اور طبی وجوہات کی بنیاد پر جائز ہے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے عرصے بعد والد کی آواز سن کر بے حد خوش ہیں،علیمہ خان
پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف نے عمران خان کی بیماری کی تشخیص کی۔انہوں نے بتایا کہ دائیں آنکھ شدید متاثر ہو چکی ہے اور بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے جبکہ جیل کے اندر اس کا علاج ممکن نہیں۔
درخواست میں عمر 73 سال کے عمران خان کے لیے ضمانت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز آئندہ ہفتے کی سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آنکھ کی حالت کے پیش نظر جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی جو ایک خاتون ہیں کو گزشتہ ایک سال سے ضمانت نہیں ملی۔ر درخواست کی گئی ہے کہ پیر کے روز دونوں کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہو۔




