نیودہلی(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونیوالے پاک بھارت میچ میں ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے عرصے بعد والد کی آواز سن کر بے حد خوش ہیں،علیمہ خان
اُنہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان کا مزید کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کر لیں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کاعلاج ماہرین امراض چشم کرینگے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کو کولمبو میں دو میچ کھیلنے کا فائدہ ہے، بارش یا خراب موسم ہمارے بس میں نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کاعلاج ماہرین امراض چشم کرینگے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بول لے پاک بھارت میچ نارمل میچ ہے لیکن ایسا نہیں، کھلاڑی چاہتے ہیں کہ اچھا میچ کھیلیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جعلی سٹیٹ سبجیکٹ :وزیراعظم فیصل راٹھور کا سرکاری ملازمین کی بھی انکوائری کا اعلان
انہوں نے کہا کہ وکٹ اچی لگ رہی ہے تو اچھا میچ ہوگا، ہمارا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا اس کو ماننا پڑے گا، دوسرے میچ میں ہم نے اچھا کور کیا ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سب کھانا کھائیں اور سوجائیں کل دیکھیں گے، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھیشیک شرما بھی فٹ ہے، اگر پاکستان چاہتا ہے ابھیشیک شرما کھیلے تو کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے، عثمان طارق مختلف بولر ہیں لیکن اس جیسے بولر کھیلے ہیں اور اس کو بھی کھیل لیں گے، پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی کررہی ہے لیکن ان کو کھیلنے کے پلانز ہیں۔




