سعودی عرب : شادی تقریب میں سونے کے بسکٹوں کی تقسیم، ویڈیو وائرل

ریاض(کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب میں ہونے والی ایک پُرتعیش شادی کی تقریب میں سونے کے بسکٹوں کی تقسیم کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جہاں دلہن کے بھائی کی جانب سے دولہا والوں کو دیئے گئے مہنگے ترین تحائف نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ میں بڑی تبدیلی، ان ایپ چیٹ بوٹ ایلو متعارف

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کا بھائی ایک کیس میں 24 قیراط سونے کے بسکٹ سجا کر لایا اور باراتیوں کو ایک ایک کر کے پیش کر رہا ہے۔

اس دوران ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب خاندان کے ایک معمر شخص نے اپنی باری آنے پر ایک کے بجائے دو بسکٹ اٹھا لئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو سعودی عرب میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی کے دوران کی ہے، جس میں دولہے کے خاندان کو ایک شخص کی جانب سے تحائف پیش کیے جا رہے ہیں۔

پہلی نظر میں یہ تحائف 24 کیرٹ کے سونے کے بسکٹ لگتے ہیں، لیکن حقیقت بعد میں سب کے لیے حیرت انگیز نکلی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خوبصورت لباس میں مہمانوں کے درمیان چلتے ہوئے چمکدار سونے کے بسکٹ جیسی کوئی چیز تقسیم کر رہا ہے۔

کچھ شائقین نے فوراً سمجھا کہ یہ اصلی سونا ہے، لیکن بعد میں انٹرنیٹ صارفین نے وضاحت کی کہ یہ پاٹچی (Patchi) نامی لگژری چاکلیٹس ہیں، جنہیں سونے کی طرح چمکدار ورق میں لپیٹا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے نہ صرف دلچسپ بلکہ کچھ حد تک مضحکہ خیز بھی ثابت ہوئی، کیونکہ اس نے عام تحائف کو شاہانہ انداز میں پیش کرنے کا انوکھا منظر دکھایا۔

صارفین نے اپنی حیرت اور تبصروں کا سلسلہ جاری رکھا، اور ویڈیو وائرل ہوتے ہی عالمی توجہ حاصل کر گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شنگھائی میں سڑک پر پڑنے والا گہرا گڑھا سب کچھ نگل گیا، ویڈیو وائرل

انکل کی اس پھرتی اور ایک سے زیادہ بسکٹ لینے کی کوشش نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا اور یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے ۔

صارفین کی بڑی تعداد ان بزرگ کی اس حرکت پر دلچسپ تبصرے کر رہی ہے جبکہ سونے کے بسکٹوں کی تقسیم نے اس شادی کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

کچھ صارفین اس شاہانہ انداز کو “خالص عرب کلچر” کی عکاسی قرار دے رہے ہیں، بیشتر صارفین ان بزرگ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

جنہوں نے موقع ملتے ہی دو بسکٹوں پر ہاتھ صاف کر دیا جبکہ کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ “ایسی شادیوں میں ہمیں بھی بلایا جائے جہاں تحفے میں سونا ملتا ہو”۔

سعودی عرب میں عموماً شادیوں پر بڑے پیمانے پر خرچ کیا جاتا ہے، تاہم سونے کے بسکٹوں کی اس طرح تقسیم نے اسے حالیہ دنوں کی سب سے مہنگی اور وائرل ہونے والی شادی بنا دیا ہے۔

Scroll to Top