شہری

جہلم ویلی،سرکاری آٹا میں خورد برد پکڑی گئی، ڈیلر کا لائسنس معطل

ہٹیاں بالا/جہلم ویلی:محکمہ خوراک کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی ، سرکاری آٹا خوردبردکرنے پر سرکاری ڈیلر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق متعلقہ ڈیلر مقررہ ضابطہ کار کے برعکس سرکاری آٹے کی فروخت میں ملوث پایا گیاجس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آٹا فراہمی میں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،وزیراعظم فیصل راٹھور

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیلر کا لائسنس معطل کر دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری آٹا حکومتی پالیسی کے تحت مستحق شہریوں کو مقررہ نرخوں اور ضوابط کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے اور اس کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہے،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی فروخت قانوناً قابل سزا جرم ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور شفاف تقسیم کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں سبسڈی والاآٹے کی بیرون آزادکشمیر یاخلاف ضابطہ فروخت عام ہے اورعام آدمی کو سبسڈی والا آٹا مشکل سے ہی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا، چاول ،چائے،چینی،گیس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،ادارہ شماریات

سابق حکومت نے آٹے کا کوٹہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن سروے ہوا نہ ہی کوٹہ مقرر ہوسکا جس کی وجہ سے آٹے کی خلاف ضابطہ فروخت عام ہے اور حق دار حق سے محروم ہیں۔

Scroll to Top