صدر آزادکشمیر کا انتخاب، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر صدارتی انتخاب، صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام ایوان صدر میں طلب کرلیا

اجلاس میں صدر ریاست کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر بھی صدر آزادکشمیرکے عہدے کیلئے اپنے اپنے ناموں پر غور کررہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر کا انتخاب، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی وفات کے بعدآزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے باعث سیاسی صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کل 11 فروری بروز بدھ شام ساڑھے سات بجے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

علاہ ازیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور مرکزی قیادت کی شرکت متوقع ہے ، کشمیر اُمور کی انچارج فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اجلاس میں صدرِ آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اہم مشاورت اجلاس کا ایجنڈا شامل ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وہاں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب سیاسی صورتِ حال اور آئندہ جنرل الیکشن کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کے فیصلے آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طوفانی برفباری، وادی لیپا کا زمینی رابطہ منقطع،مسافروں سے بھری گاڑی پھنس گئی

پیپلز پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع کر دی تاکہ صدارتی انتخاب سے پہلے اپنی پوزیشن مضبوط کی جا سکے۔

مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس سے پیپلز پارٹی کو عددی اکثریت برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے سلمان صفدر کی طویل ملاقات، صحت ٹھیک، مزید بات نہیں کرسکتا،وکیل

آزاد کشمیر اسمبلی میں جوڑ توڑ اور رابطے تیز ہو گئے ہیں جبکہ صدرات کیلئے کئی امیدواروں نے اپنی لابنگ شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق موجودہ صدارتی انتخاب میں صدر بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا ،

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اس لئے صدر بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہونا چاہیے ۔

Scroll to Top