اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ عید کے موقع پرعوام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹ وفاقی کابینہ کی منظوری، مناسب سٹاک کی دستیابی کے بعد جاری کئے جائیں گے اس لئے آئندہ عید پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی سانحہ : 25 ایمرجنسی ایمبولینسز روانہ، تمام ہسپتال ہائی الرٹ پر: مریم نواز
انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز جدید ترین ہیں اور عام شہری آسانی سے فرق پہچان سکتا ہے کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ملکی مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی مسجد میں خود کش دھماکہ، خودکش بمبار کی شناخت کرلی
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی توجہ معاشی ترقی اور نمو کے فروغ پر مرکوز ہے
اس سلسلے میں پیشرفت مستقل اور پائیدار رہے گی، جو آنے والے دو سالوں تک جاری رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی اپنے حلقےلچھراٹ آمد، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے : فیصل ممتاز راٹھور
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت ستمبر 2027 تک ڈپازٹس کے رول اوور کا انتظام شامل ہے۔
جمیل احمد نے نان فوڈ ایکسپورٹس میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے لیکن آئندہ یہ بہتر ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مالی سال میں ترسیلات زر کی مجموعی رقم 42 ارب ڈالرز سے زائد ہو جائے گی۔




