امریکا ایران مذاکرات آج مسقط میں ہوں گے،سفارتکاری کے علاوہ بھی کئی آپشنز موجود ہیں، وائٹ ہائوس

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے جبکہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس سفارتکاری کے علاوہ بھی کئی آپشنز موجود ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی حکام مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوگئے ہیں،امریکی وفد میں نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کو مڈنائٹ ہیمر جیسے آپریشن کی دھمکی دیدی

ادھر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی آج صبح مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے ایران کو خبردار کیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکار ی کے علاوہ بھی بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر اپنے مطالبات کے حوالے سے بالکل واضح ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی قیادت کو پیغام دیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکاری کے علاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی :پاکستان کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت

کیرو لائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور وہ اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top