اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ تین دنوں سے جاری دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں کے خلاف کچھ تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز اب بھی جاری ہیں۔
مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوانوں بشمول آرمی، ایف سی ، پولیس اور پی ایم ایس اے نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ائیر کرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا،ترجمان
ان دہشتگردوں کی بربریت کا شکار معصوم شہریوں بشمول بلوچ شہریوں کی تعداد 36 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تعاقب کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں پر نشانہ بنایا گیا، کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کا اعلان
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 177 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری: ملک بھر میں عام تعطیل ،بینک بند رکھنے کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنا کرصوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔




