آزادکشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقے میں مقدس رشتہ پامال کرتے ہوئے حقیقی بہنوئی سمیت 3ملزمان نے یتیم طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
باغ پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس پی باغ ریاض مغل کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ یتیم لڑکی کو چند لڑکوں نے اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے جس پرانہوں نے فوری ایکشن لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار
ایس پی باغ ریاض مغل انسپکٹر سی آئی اے رفاقت عباسی کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔
انسپکٹر رفاقت عباسی نے ہمراہ گوہرعارف ایس آئی ،وقار حمید،حسنین شاہ، انصر نصیر ، کرامت اور شہباز کنسٹیبلان کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ظہیر سکنہ پلین بٹی، قمر سکنہ مآخرہ اور اسحاق سکنہ نڑیولہ کو مختلف مقامات پر ریڈ کرکے وقوع میں استعمال ہونے والے تین موٹر سائیکلز سمیت 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے فرسٹ اِیئر کی طالبہ یتیم لڑکی کو اغواء کر کے دو دِن تک حبسِ بے جا میں رکھ کر مسلسل اجتماعی زیادتی (گینگ ریپ) کا نشانہ بناتے رہے۔ملزمان میں حقیقی بہنوئی اور ایک کزن بہنوئی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا سلیمان قادر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
پولیس نے ملزمان پر زنابالجبر کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیاجس میں مزید سنسی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
ایس پی باغ ریاض مغل کا کہنا ہے کہ ایسے درِندہ صفت ملزمان کو ہر قیمت پر کیفرکرادار تک پہنچائیں گے اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائیں گے۔




