گل پلازہ کے قریب ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،ایمرجنسی نافذ

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)شہر قائد میں آتشزدگی معمول بن گئی۔ حکومت اور تاجر آتشزدگی کے واقعات روکنے میں ناکام ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق گل پلازہ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ علاقے میں ہنگامی صورتحال، ایمرجنسی نافذ کردی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عباسپور، کمسن بچوں پرتشددکرنیوالا ٹیچر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےآتشزدگی کافوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔

صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ : نامنوٹہ کے مقام پررکشہ حادثہ ، نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ عمارتوں میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈیا کے خلاف میچ سے دستبرداری: پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ سفر پر سوالیہ نشان

مراد علی شاہ نے کہا کہ آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کی زیریں منزلوں پر الیکٹرانک مارکیٹ قائم ہے۔ جبکہ اس کے اوپر دفاتر موجود ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top