راولاکوٹ : نامنوٹہ کے مقام پررکشہ حادثہ ، نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ کے نواحی علاقہ نامنوٹہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ لوڈنگ رکشہ گہری کھائی میں جا گرا ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی علاقہ نامنوٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو نوجوان زخمی ہو گئے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ڈاکٹر بھی سڑکوں پرآگئے، اوپی ڈیز بند، مریض پریشان

حادثہ کہوکوٹ سے کھائی گلہ کی جانب جاتے ہوئے نامنوٹہ بازار کے قریب پیش آیا ہے جہاں لوڈنگ رکشہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔۔

حادثہ کے نتیجہ میں کہوکوٹ بائی نی ڈب سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور محمد وحید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ کے لیے فل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان

مسعود نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ اظہر نامی نوجوان معمولی زخمی ہیں ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ کے لیے فل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان

جاں بحق نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نامنوٹہ کراس کے قریب ایک افسوسناک رکشہ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کہوکوٹ جبوتہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد متاثر ہوئے۔

حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق مرحوم کا نام وحید بتایا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا

حادثے کے شکار افراد کی شناخت اور مکمل تفصیل تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملتے ہی عوامِ علاقہ اور کھاہیگلہ کی تاجر برادری کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

Scroll to Top