لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کافیصلہ پیر کو متوقع جبکہ پاکستانی پلیئرز کٹ کی رونمائی ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد کٹ کی رونمائی ہونی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ناقص انتظامات پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر سیل
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناء پر کٹ کی رونمائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی کا حتمی فیصلہ پیر کو متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بندرعباس : زور دار دھماکہ، متعدد گاڑیاں، عمارت متاثر،ریسکیو آپریشن جاری
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ورلڈکپ سے نکالے جانے پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو دوہرا معیار قرار دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہر پاکستانی پر 3 لاکھ 33 ہزار قرض؟ فیکٹ چیک رپورٹ نے بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ہی نیدرلیںڈز کے خلاف کھیلنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو جائے گا: سیکرٹری جنرل کا انتباہ
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دیا تھا۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا۔




