ابوظہبی: آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کیلئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپاہ وائرس کے بڑھتے کیسز،بھارت میں ٹی 20ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالات اٹھنے لگے
ٹی 20ورلڈکپ میں محمد وسیم یو اے ای کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یواے ای کی ٹیم اور آفیشلز میں متعدد پاکستانی شامل ہیں۔یواے ای کے کپتان محمد وسیم کا تعلق بھی پاکستان سے ہےجو میاں چنوں پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
یو اے ای اسکواڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے یو اے ای کے اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علی شان شرفو، آریانش شرما، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشِت کوشک، جنید صدیق، مایانک کمار، محمد عرفان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، روحید خان، صہیب خان، سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔
جنید صدیق،محمد جواد اللہ،محمد عرفان، محمد فاروق، محمد زوہیب کا تعلق بھی پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
یو اے ای اس سے قبل 2012 اور 2022 کے ٹی 20ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے، تاہم دونوں مواقع پر گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو دھچکا،اہم کھلاڑی ٹی 20ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگیا
یو اے ای اپنی ٹی 20ورلڈ کپ 2026 کی مہم کا باضابطہ آغاز 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔




