بھارتی ٹیم کو دھچکا،اہم کھلاڑی ٹی 20ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگیا

بھارتی کرکٹر تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کے ابتدائی تین میچز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما نے بدھ کو راجکوٹ میں ٹیسٹیکولر سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے سے انکار

بورڈ کا کہنا ہے کہ باقی دو میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹریننگ پر واپسی اور فٹنس کے مراحل کے بعد کیا جائے گا۔

تلک ورما نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی جانب سے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھاتاہم اطلاعات کے مطابق انہیں دورانِ میچ کوئی چوٹ نہیں لگی۔

تاہم بعد ازاں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسکین کیے گئے، جس کے بعد سرجری کی گئی۔

بی سی سی آئی کے مطابق وہ جمعرات کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ وہ جمعہ کو حیدرآباد واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلک ورما کا نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز اور 7 فروری کو امریکا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں کھیلنا بھی غیر یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ ،ٹی20 ورلڈکپ کے سکواڈ کا اعلان،سکندر رضا قیادت کرینگے

واضح رہے کہ تلک ورما حالیہ مہینوں میں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 18 اننگز میں 567 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے تاحال کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Scroll to Top