عازمین حج

رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج سعودی ویزا بائیو ایپ سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک جلد مکمل کرلیں کیونکہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہوسکے تو سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل کروالیں۔وزارات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا نہیں لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ارکان پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی تجویزہے نہ کسی کا کوٹہ،سردار محمد یوسف

مزید براں سعودی تاشیر سینٹرز کی تفصیلات اور بائیو میٹرک کے لیے رہنمائی پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حاجی کیمپ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حج کے دونوں مراحل میں تربیت میں شرکت لازمی ہے اور بغیر تربیت عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔

حج تربیتی ورکشاپ 200 سے زائد مقامات پر جاری ہیں، وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ تربیت کا پہلا مرحلہ 14 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں حج کے لیے تربیتی نشستوں کا انعقاد

سردار یوسف نے کہا تھا کہ حج تربیت عازمین کو مناسک حج کی درست ادائیگی، سعودی قوانین اور انتظامات سے آگاہی، ہجوم کے دوران حادثات سے بچاؤ، نظم و ضبط، صبر اور اجتماعی عبادت کا شعور فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بغیر تربیت حج میں غلطیوں اور بدنظمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Scroll to Top