گرفتار

صدر پی ٹی آئی آزادکشمیرقیوم نیازی نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی

کوٹلی:صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے حکومت کو سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہےکہ قوم سڑکوں پر نکلی تو کوئی روک نہیں سگے گا۔

کوٹلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پہلے ناحق قید میں ڈالا،اب انکی صحت سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے،حکومتی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عبدالقیوم نیازی

پاکستانی اور کشمیری قوم اپنے عظیم رہنما کی صحت بارے شدید تشویش میں مبتلا ہے،فیملی اور ڈاکٹرز کو فوری رسائی نہ دی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہے،عمران خان قوم کا ہیروہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت عمران خان کی صحت بارے جھوٹ بولتی رہی۔دنیا کو امن دینے کے دعویدار اپنے ہی ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں۔حالات کی سنگینی کااندازہ کیا جائے۔ہم ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کم ترین سوچ پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔اپنی شکست کا بدلہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈال کر نہ لیا جائے۔قوم ایسی حرکتوں اور غلطیوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستانی اور کشمیری قوم اپنے عظیم رہنما کی صحت بارے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی اور ڈاکٹرز کو فوری رسائی نہ دی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلنے کوتیار ہے۔اور پھر اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا۔ اب قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔مرکز کے فیصلے اور ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔قوم تیار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو جھٹکا،عمرایوب ،شبلی فراز سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

پریس کانفرنس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جاوید شاہد ایڈووکیٹ ، ڈویژنل صدر راجہ آفتاب اکرم ، سابق وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ملک نثار ، سینئر نائب صدر نعیم اقبال ، جنرل سیکرٹری شاہ نواز ، جاوید نذیر بڑالوی ، ثقلین شاہ ، ظفریاب راٹھور و دیگر سینئر تنظیمی عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

Scroll to Top