وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی خوب صورت ترین وادی لیپہ میں شدید برف باری، منجمد در جہ حرارت اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔
پاک فوج کے دستے دن رات سڑکوں کی بحالی، برف ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں متحرک دکھائی دے رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ موجود رہتے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنے سے نہیں کتراتے ۔
مقامی عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، انتھک محنت اور بے لوث خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت ترین موسم میں بھی عوامی خدمت کو یقینی بنانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ پہچان اور قومی فخر ہے ۔
شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئی تھیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تھے مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام شاہراہیں اور لنک روڈز بحال کر دی ہیں ۔
ایک طبی ایمرجنسی کے دوران ایک خاتون کو بروقت ریسکیو کرنا بھی پاک فوج کی عوام دوست خدمات کا روشن ثبوت ہے ۔
واد ی لیپہ کے باشندوں نے اس عزم اور خدمات پر پاک فوج کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں قوم کے کام آتی ہیں ۔




