ملک میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز کے دوران ریکارڈ اضافے کے بعد آج بڑا بریک لگ گیا ہے اور مقامی مارکیٹ میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1,106 روپے کم ہونے کے بعد 11 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی سے مظفرآباد تک آج سونے کے نرخ یکساں رہے ، تفصیلات جاری
ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں جاری غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، شرح سود میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی مارکیٹس میں عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار سونے اور چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے ان کی خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی اور مندی کا رجحان برقرار ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ اور صارفین پر مرتب ہوں گے ۔
دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر چین کے پاس ہیں۔ بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان عالمی فہرست میں 49ویں نمبر پر شامل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سے سرفہرست ممالک ہیں، جبکہ ایشیا میں چین اور بھارت کے پاس سب سے زیادہ سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024 میں ایک ہزار میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنے کے برابر ہے ۔




