اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 30 اور 31 جنوری کے دوران آزاد کشمیر ، بلوچستان، خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کےبالائی علاقوں میں شدید برفباری، شاہراہیں بحالی کا کام جاری
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم سے 3 فروری کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان کا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، ژوب، نوشکی اور چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔
31 جنوری سے یکم فروری کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
اس حوالے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9فٹ ریکارڈ برفباری،یونین کونسل بھیڈی برف میں ڈوب گئی
دوسری طرف آزادکشمیر میں ہونیوالی برفباری کے باعث کئی سڑکیں ابھی تک بند ہیں جبکہ بجلی بھی بحال نہ ہوسکی ہے۔




