سچ دکھایا تو برا مان گئے: پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا آزادڈیجیٹل سے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے پارلیمانی رہنما شاہد خان خٹک نے آزاد ڈیجیٹل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے جھوٹا اور بےبنیاد الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مسلسل منفی اور جانبدارانہ رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں آج 21 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ

آزاد ڈیجیٹل کا دعویٰ ہے کہ ’سچ بولا اور دکھایا تو برا مان گئے‘ کے مصداق شاہد خان خٹک کا الزام اور دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے،

آزاد ڈیجیٹل ایک غیر جانبدارانہ صحافتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو ہر طبقہ زندگی اور سیاسی و سماجی کرداروں اور راہنماؤں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے اوران کے مؤقف اور بیانیے کو حقائق کے ساتھ غیر جانبدار طور پر عوام کے سامنے پیش کرتا ہے۔

جمعرات کو ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے رپورٹر کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں شاہد خان خٹک نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو میڈیا پر اپنے مؤقف کے اظہار کیلئے کسی ایک پلیٹ فارم پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کےبالائی علاقوں میں شدید برفباری، شاہراہیں بحالی کا کام جاری

جس پر آزاد ڈیجیٹل کے رپورٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اتنا ہی وقت دیتے ہیں جتنا شاید کوئی اور دیتا ہو، تاہم اس پر شاہد خان خٹک نے کہا کہ اب ہمارے اپنے یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز موجود ہیں، جن کے ذریعے ہم اپنا بیانیہ براہِ راست عوام تک پہنچائیں گے۔

شاہد خان خٹک نے آزاد ڈیجیٹل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر دن بھر پی ٹی آئی کے خلاف منفی رپورٹنگ کی جاتی ہے، انہوں نے آزاد ڈیجیٹل کو ایک ’کالا چینل‘ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ادارے کا مکمل بائیکاٹ کرتی ہے

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ ایسے میڈیا ہاؤسز جو یکطرفہ اور جانبدارانہ صحافت کریں، ان سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی راہنما آزاد ڈیجیٹل کو انٹرویو نہیں دے گا نہ ہی اس پلیٹ فارم کے ذریعے کوئی بیان یا بیانیہ جاری کیا جائے گا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل کا امکان

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور مستقبل میں پارٹی کا مؤقف صرف اپنے منظور شدہ میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

Scroll to Top