حلقہ 7 لیپہ ویلی میں آئندہ انتخابات کیلئے نوجوان امیدوار، معروف یوٹیوبر سید باسط علی بخاری نے انٹری دیدی ہے اور پہلے دورہ پر ہی درجنوں افراد کو اپنے قافلے میں شامل کرلیا ہے۔
امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی سید باسط علی بخاری غیر متوقع دورہ پرحلقہ سات کے یونین کونسل گوجر بانڈی پہنچے جہاں پر درجنوں افراد نے نوجوان رہنما سید باسط علی کے ساتھ الیکشن میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا لیپہ ویلی میں ہیلی ریسکیووریلیف آپریشن، خاتون کی جان بچا لی
تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا ہم پرانے چہروں سے مایوس ہو چکے ہیں، ٹھیکیداری نظام سے نکلنا چاہتے ہیں آپ ہماری آواز بنیں ہم آپکے ساتھ چٹان کی طرح ثابت قدم رہیں گے
اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ سات سید باسط علی نے تقریب کو شرکاء کو اپنے قافلے میں ویلکم کیا اور انہیں یقین دلایا انکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی 1970کی دہائی میں کھڑے ہیں، بزرگ لوگ کہہ رہے ہیں کہ چوروں سے جان چھڑوائیں ، اب لوگوں کو میں شعور آچکا ہے۔
یاد رہے کہ باسط علی بخاری پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں اور بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی عموماً پاکستان کی نمائندگی کرتےدکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ ، گھر کی چھت گرنے کے باعث اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے




