ڈاکٹر پیرعلی رضا بخاری کا یونین کونسل بھیڈی عوام کو درپیش مسائل پرتشویش کااظہار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق رکنِ اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری نے شدید برف باری کے باعث یونین کونسل بھیڈی کے عوام کو درپیش مشکلات اور اضطراب پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس، ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری، وزراء کی کمیٹی تشکیل

پیر سید علی رضا بخاری نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر بھیڈی کی صورتحال کافوری طور پر نوٹس لے۔

حکومت آزادکشمیر یونین کونسل بھیڈی حویلی کے عوام کی ہنگامی بنیادوں پر امداد یقینی بناتے ہوئے باقاعدہ ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت خراب، بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا، اپوزیشن کا اظہار تشویش

پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ حکومت یونین کونسل کی سڑکیں کھولنے اور بجلی کی ترسیل کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا : سابق خاتونِ اول کو ایک سال آٹھ ماہ قید کی سزا

انہوں نے تمام فلاحی اور امدادی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی ریلیف کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ لوگوں کی امداد اور تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عوام علاقہ کی پریشانی انسانی بقاء کا مسئلہ ہے جسے فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے ۔

شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر بالخصوص ضلع حویلی میں متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
بھیڈی اور ھلاں کے علاقوں میں عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں
حکومتِ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کی ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے

Scroll to Top