آزادکشمیر کابینہ اجلاس، ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری، وزراء کی کمیٹی تشکیل

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرصدارت آزادکشمیر کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، مشتعل افراد کا برقیات ملازمین پرحملہ،یرغمال بنا لیا

آزادکشمیر کابینہ نے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ہیلتھ کیئر ہسپتال میرپور کے امور کو یکسو کرنے کیلئے وزرائے حکومت سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، چوہدری ارشد اور چیف سیکرٹری خوشحال خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم نے مذکورہ کمیٹی کو معاملات جلد یکسو کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کاعوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر تھیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا : سابق خاتونِ اول کو ایک سال آٹھ ماہ قید کی سزا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کابینہ کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وقت ختم ، ایران معاہدہ کرے ورنہ شدید حملہ کریں گے ، ٹرمپ کی دھمکی

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق بئیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں قابلِ فخر کردار ادا کر رہی ہیں۔

Scroll to Top