وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کو 3 لاکھ تک بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3 لاکھ تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ تعلیم اور ہنر کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر پیرعلی رضا بخاری کا یونین کونسل بھیڈی عوام کو درپیش مسائل پرتشویش کااظہار

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔

صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو پرواز کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دانش سکول کیلئے اراضی، وزراء کے صوابدیدی فنڈز بحال، کابینہ کی منظوری

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ اور ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جا رہا ہے۔ بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جس میں ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت خراب، بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا، اپوزیشن کا اظہار تشویش

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ اور صرف تربیت فراہم کر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اور موبائل پولیس اسٹیشن عوام کے مسائل کو براہ راست گھروں کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔

Scroll to Top