فیصل ممتاز

وزیراعظم فیصل راٹھور کاعوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، عوامی مسائل حل کیلئے حکومت سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ کارڈ، دانش سکول کیلئے اراضی، وزراء کے صوابدیدی فنڈز بحال، کابینہ کی منظوری

صحت کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر تھیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔

آزادجموں وکشمیر کابینہ نے بچوں کی تعلیم کے ضیاع روکنے کیلئے پرائمری سطح تک ان دور افتادہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں، جہاں بچوں اور بچیوں کے تناسب سے علیحدہ پرائمری سکول عمارات دستیاب نہیں، سکولوں کے قیام تک پرائمری کی حد تک مخلوط تعلیمی ادارے قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وقت ختم ، ایران معاہدہ کرے ورنہ شدید حملہ کریں گے ، ٹرمپ کی دھمکی

عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، عوامی مسائل حل کیلئے حکومت سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر تھیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں، توانائی کے شعبے میں اقدامات سے ریاست میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کابینہ کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کابینہ اجلاس کے اختتام پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، حریت رہنما محمد یاسین ملک کی غیر قانونی اسیری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت، پاک فضائیہ کے دفاعی نظام‘‘تیمور’’کی کامیاب تیاری پر مبارکباد۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتارکرنے کا حکم

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں قابلِ فخر کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔

Scroll to Top