سہیل آفریدی

عدالت کا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتارکرنے کا حکم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

مزید یہ بھی پڑھیں:یونین کونسل تاہی کنوئیاں مہاجرکالونی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ،شہری محصور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانےکے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 5G سروس کا آغاز، ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر،ٹیم میں اعزازی واپسی

اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، اور عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بھرمار کردی گئی ہے۔ فارنزک کروا کر انہیں 3 سال قبل کے ریڈیو پاکستان کے کسی حملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ایک نوٹس دے دیا ہے کہ کیوں نا آپ کو نااہل قرار دیا جائے، یہ سہیل آفریدی کو کراچی میں ملنے والی پذیرائی سے خوفزدہ ہیں۔

Scroll to Top