وادی لیپہ :ریشیاں سے وادی لیپہ ویلی جاتے لاپتہ ہونیوالے5افراد 17گھنٹوں کے بعد داوکھن ڈھوک سے بخیریت مل گئے۔
گزشتہ روز 5افراد کے لاپتہ ہونے پر کمانڈر لیپہ ویلی کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا جبکہ مقامی افراد بھی تلاش میں مصروف تھے۔
مقامی افراد کے مطابق وادی لیپہ کے علاقے انٹلیاں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد ریشیاں سے لیپا جاتے ہوئے 17گھنٹوں سے لاپتہ تھے جن کا داوکھن ڈھوک سے سراغ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر:برفباری اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،درجنوں پھنسے افراد ریسکیو
لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن رات کو بھی جاری رہاجبکہ لاپتہ افراد کے ملنے پرعوام علاقہ وادی لیپہ نے سکھ کا سانس لیا جب حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے تعاون نہ کرنے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ رواں سال شدید برفباری ہوئی ہےجس کے باعث کئی دنوںسے نظام زندگی مفلوج ہےاور بحالی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں آزادکشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقے ملوٹ میں برف میں پھنسے شہری کی موت ہو گئی تھی جبکہ شدید سردی کے باعث ہیٹرلگا کرسونے سے دم گھٹنے سے بھی بچہ جاں بحق ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں برفباری نے پانچ سال کا ریکارڈ توڑ دیا، شاہراہیں بند، لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ




