آزادکشمیر میں برفباری

آزادکشمیر، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند،الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ رات گئے آزادکشمیر بھر میں بارش اور بالائی علاقوں حویلی ، باغ، راولاکوٹ، نیلم وجہلم ویلی سمیت متعدد مقامات پر برفباری کا نیا دور شروع ہوگیا

کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق رات گئے شروع ہونیوالی برفباری کا سلسلہ اب تک وقفے وقفے سے جاری ہے ۔برفباری سے کئی علاقوں میں بجلی اور سڑکیں دوبارہ بند ہوگئیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم مزید خراب رہے گا۔ وادی لیپا میں برف باری کا دوسرا سپیل شدت سے جاری ہے جس نے پہاڑ،گائوں اور کھلے میدان سفید چادر نے لپیٹ لئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شدید بارش اور برفباری کے باعث وزیر مواصلات نےمحکمہ شاہرات کو ہائی الرٹ کر دیا

پہاڑی علاقے تقریباً ایک فٹ نئی برف سے ڈھک چکے ہیں جبکہ بالائی وادی میں چھ انچ اور مقام موجودہ مقام پر تین انچ نئی برف پڑ چکی ہے۔

وادی کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی سڑک بند ہوگئی اور محکمہ شاہرات کے مطابق موسم صاف ہونے پر ہی برف ہٹانے کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔

انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے اور بلا ضرورت سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وادی کے بعض علاقوں میں بجلی بحال ہے اور موبائل و انٹرنیٹ سروس دستیاب ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اسیر رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی

سردی اور برف کے باوجود لوگ اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ مناظر وادی کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات، حوصلے اور صبر کی بھی عکاسی کرتے ہیں اور یاد دلاتے ہیں کہ وادی لیپا نہ صرف قدرتی خوبصورتی بلکہ انسانیت اور عزم کی علامت بھی ہے۔

لمنیاں ریشیاں میں 6سے 8 انچ تازہ برف پڑ چکی ہے جبکہ داوکھن 1 فٹ آڑو ٹاپ ایریا میں ڈیڑھ فٹ تک تازہ برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل، ہر شے سفید چادر میں ڈھک گئی

انٹرنل لیپہ میں 6 سے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے تا حال اس سارے ایریا میں برفباری جاری ہے چناری سیکشن میں بارش جبکہ پانڈو اور چھم سیکشن میں بھی برفباری جاری ہے۔۔

برفباری والے ایریا میں تمام روڈز بند ہیں۔موسم کلیئر ہوتے ہی صفائی مہم کا فیصلہ کیا جائے گا،۔

ادھر راولاکو ٹ کے مختلف حصوں میں برف باری کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکیں اوربجلی ایک بار پھر سے بند جبکہ مختلف دیہی علاقوں میں عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔

وادی نیلم کے زیریں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں ۔۔

وادی نیلم میں برفباری کے باعث ٹیلی مواصلات اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Scroll to Top