آزادکشمیر بھر میں بارش ، برفباری ، ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)آزادکشمیر بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق 27 جنوری شام تک آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: آٹا فراہمی میں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،وزیراعظم فیصل راٹھور

متوقع موسمی صورتحال کے باعث بالائی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، آمدورفت میں مشکلات اور راستوں کی بندش کا خدشہ ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان موجود ہے۔

شہری اور بالخصوص سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔شدید سردی کے پیشِ نظر گرم ملبوسات کا استعمال یقینی بنائیں۔مقامی انتظامیہ اور SDMA کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوااسمبلی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

ہنگامی صورتحال میں ایس ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ، 05822921643 ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ٹورسٹ پولیس سے فوری رابطہ کریں۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں سمیت مظفرآباد اور گردونواح میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت، حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،محسن نقوی

حویلی ، باغ، راولاکوٹ، دھرکوٹ، عباسپور سمیت بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی، سڑکوں پر پھسلن جبکہ پیرچناسی، سراں، کوہ مکڑا اور پیر یسی مار پہ برفباری جاری ہے۔

جہلم ویلی کے بالائی پہاڑوں لیپہ، داوکھن ریشیاں، چکار میں بھی سفید موتیوں کی برسات،تولی پیر لسڈنہ، گنگا چوٹی، چکار کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔

برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری نہ رہ سکا۔بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مظفرآباد شہر میں دوبارہ برفباری ہو سکتی یے، محکمہ موسمیات

Scroll to Top