مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی موجودہ موسمی حالات میں آزادکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بریفنگ ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جمہوریت ،سکیولرازم کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکا،سردار تنویر الیاس
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ برفباری کی وجہ سے آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں خاص کر شدید موسمی حالات کے پیش نظر برف کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی ترسیل ،فراہمی اور موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،سام سنگ پہلی پوزیشن پربرقرار
وزیراعظم نے کہا کہ خاص کر پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے ایسے علاقے جہاں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں پر خاص فوکس رکھا جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:برفباری اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،درجنوں پھنسے افراد ریسکیو
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا۔
دوسری جانب آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق ممبر کشمیر کونسل بابر علی ذوالقرنین نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر میں مضبوط، مستحکم اور عوام دوست سیاسی نظام کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفاف طرزِ حکمرانی اور اداروں کے استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے اور اس کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مشاورت کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
سابق ممبر کشمیر کونسل بابر علی ذوالقرنین نے وزیراعظم کی قیادت اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




