سردار تنویر الیاس

بھارت کا جمہوریت ،سکیولرازم کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکا،سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان نے بھارت کے نام نہاد یومِ جمہوریہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کیلئے کسی جشن کا نہیں بلکہ یومِ سیاہ کی علامت ہے۔

بھارت جس جمہوریت اور سیکولرزم کا دعویٰ کرتا ہے وہ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے عملی اقدامات سے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیو کیوشن کان پروموشن ایونٹ،جہلم ،راولپنڈی سمیت متعدد ٹیموں کی شرکت

کشمیری عوام کو بندوقوں اور سنگینوں کے سائے میں یرغمال بنا کر جمہوریت کا جشن منانا درحقیقت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔۔

بھارت نے نہ صرف کشمیریوں بلکہ اپنی ریاست کے کروڑوں شہریوں کے بنیادی، جمہوری اور انسانی حقوق کو بھی مسلسل پامال کر رکھا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:برفباری اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،درجنوں پھنسے افراد ریسکیو

مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا بے دریغ استعمال، کشمیری سیاسی قیادت کی غیر معینہ مدت تک نظر بندیاں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور آزاد صحافت پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت نے جمہوریت کے لبادے میں فسطائیت کو فروغ دیا ہے اور اس کے تمام جمہوری دعوے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی شناخت، آزادی اور تکمیلِ پاکستان کے لیے ایسی لازوال قربانیاں دے رہے ہیں جن کا تصور بھی مشکل ہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کمیٹی اجلاس، بیورو کریسی اور ججز کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ

وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری قوم اپنے اس جائز حق کے لیے آخری لہو کے قطرے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔۔

سردار تنویر الیاس خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کے پیچھے چھپی حقیقت کو پہچانے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کیلئے مؤثر اور عملی کردار ادا کرے۔

Scroll to Top