اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیپا ویلی: گرلز ہائی سیکنڈری سکول بنہ مولا سہولیات سے محروم ، طالبات پریشان
ذرائع کے مطابق پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آئندہ جمعۃ المبارک یا پیر کو ہوگا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اہم نکات زیرغور لائے گئے
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 2026 : پلیئر آکشن سسٹم کا مکمل طریقۂ کار سامنے آ گیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایکس پر کہا کہ احتجاج سے متعلق تمام آپشن وزیراعظم کے سامسنے رکھے ،۔ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو ہوگا کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا ریکارڈقائم
پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی بھر پور حمایت کی گئی پاکستان نے بنگلا دیش کا کیس دنیا بھر میں بھر پور انداز میں پیش کیاجبکہ شرکت کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کے حق میں آواز اٹھانے کا اعادہ بھی کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کی بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کیئے جانے پر آئی سی سی سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈر کرائے گا۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif. Briefed him on the ICC matter, and he directed that we resolve it while keeping all options on the table. It was agreed that the final decision will be taken either on Friday or next Monday. pic.twitter.com/6SOvNdLceW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہیں آئی سی سی کے معاملے پر بریفنگ دی، اور انہوں نے ہدایت کی کہ ہم تمام آپشنز کو میز پر رکھتے ہوئے اسے حل کریں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا اگلے پیر کو کیا جائے گا۔




