فارورڈ کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیرمیں شدید برف باری کے باعث بند ہونے والی اہم شاہراہیں محکمہ شاہرات کے عملے نے انتھک کوششوں کے بعد بحال کر دیں جبکہ لنکس روڈز کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
محکمہ شاہرات کے مطابق کوہالہ سے مظفر آباد اور کوہالہ دھیر کوٹ و باغ سڑک بحال کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ باغ سے راوالاکوٹ اور باغ سے ضلع حویلی فاروڑڈ کہوٹہ روڈ فور بائی فور گاڑیوں کے لیے بحال کر دی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے کوٹلی، پیر نسورا میں برفباری میں پھنسی گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا
دھیرکوٹ سے رنگلہ ملوٹ روڈ ابھی تک بحال نہیں ہو سکی جبکہ مظفر آباد سے کھاوڑہ، ڈنہ کچیلی اور کٹگیر کی روڈ بھی بحال نہیں ہو سکی ۔
محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ تینوں سڑکوں پر مشینری روانہ کر دی گئی ہے اورکل شام تک سڑکیں بحال کر دی جائیں گی ۔ مظفر آباد سے شا ہراہ نیلم اور چکار سے سدھن باغ روڈ کی بحالی میں ابھی کچھ وقت لگ لگ سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طوفانی برفباری :حویلی عوام گھروں میں محصور،سڑکیں بند، ضلعی انتظامیہ غائب
محکمہ شاہرات کے مطابق روڈ کلیئرنس کا عمل مشکل موسمی حالات کے باوجود کامیابی سے مکمل کیا گیا ، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کے دوران مکمل احتیاط برتیں، گاڑیوں میں چین کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بحال کرنے کا عمل شروع، درجنوں افراد ریسکیو
محکمہ شاہرات حویلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم اور سڑک کی صورت حال کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی سفر کا ارادہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔




