نامعلوم افراد کا نکیال پریس کلب پرحملہ،عمارت میں توڑ پھوڑ، صحافی سراپا احتجاج

نکیال(کشمیر ڈیجٹیل) نامعلوم افراد کا نکیال تحصیل پریس کلب کی عمارت پر حملہ ، توڑ پھوڑ،نامعلوم ملزمان پریس کلب کی کھڑکیاں، فرش ، ٹائلیں اور پائپ توڑ کرفرارہوگئے۔

صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ،پریس کلب ممبران نے کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست دیدی تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کا شرپسندی کیخلاف شدید احتجاج،شرپسند عناصر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

صدرتحصیل پریس کلب عبدالقیوم طاہر ،سرپرست اعلیٰ سید قمر ابرار،جنرل سیکرٹری سردار ساجد سدوزئی اور سابق صدر ابرار عالم نے پریس کلب کی توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون تو ہے مگر صحافت کو تحفظ نہیں دیا جارہا ۔

صحافیوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نکیال پریس کلب پر حملے میں ملوث شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کریں تاکہ صحافیوں کی زیر استعمال املاک کو آئندہ کیلئے محفوظ بنایا جاسکے۔

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کا افغان ٹیم کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف

Scroll to Top