اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )ریاست مخالف ٹوئٹس کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو دس ، دس سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔
ایمان مزاری اور ہادی علی پر پی ٹی ایم، ودیگر کالعدم تنظیموں کا ایجنڈا پھیلانے کا الزام تھاملزمان پر ریاستی اداروں کیخلاف مواد کی تشہیر کا بھی الزام تھا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹوئٹ کیس:ایمان زینب مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
پراسکیوشن کی جانب سےچالان میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ریاست مخالف مختلف ٹویٹس بھی بطور ثبوت فراہم کئے گئے ، جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ایمان مزاری کی ریاست مخالف تقریر بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں
ہائیکورٹ نے آج کے دن تک ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہان پر جرح کا حکم دے رکھا تھا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دیگر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے باعث بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا پاکستان نے سِوک 2026 فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں جاری کر دیں
پراسکیوشن کی جانب سے بیرسٹر فہد، عثمان رانا ایڈووکیٹ، بیرسٹر منصور اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے اسٹیٹ کونسل تیمور جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسکیوشن کی جانب سے 5 گواہان پیش کئے گئے جبکہ 30 صفحات سے زائد پر مشتمل چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایمان مزاری کے ٹوئٹس کی فہرست پی ڈی ایف میں




